بلوچستان بس فیڈریشن کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں، بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن

جمعہ 26 اپریل 2024 22:06

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی جنرل سیکرٹری حاجی عبدالباقی کاکڑ سہیل خان کاکڑ مالک نور خان کرد ظاہر شاہ یوسف زئی حاجی اسماعیل لیڈی جعفر خان کاکڑ حاجی عطا اللہ حاجی محمد گل کاکڑ ابراہیم پرکانی سیف اللہ شاہوانی روزی خان مندو خیل حاجی اج عبدالمجید بنگلزئی مراد خان کاکڑ اور دیگر ٹرانسپورٹروں نے بلوچستان بس فیڈریشن کی احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بلوچستان بس فیڈریشن کے ساتھ ہے اور اور ان کی احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور حکومت بلوچستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح ہمارے بسز کوچز کو رات کو سفر سے نہ روکیں اور سیکورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر ہمارے ٹرانسپورٹرز کو ہر چیک پوسٹ پر تنگ نہ کیا جائے گھنٹوں کا سفر دنوں میں تبدیل نہ کیا جائے عوام اور مسافروں پر خدا راہ رحم کیا جائے بلوچستان بس فیڈریشن کے مطالبات جائز ہے سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے حکومت کو چاہیے کے بلوچستان کے تمام بارڈروں پر نظر رکھیں اور وہاں بارڈروں کی سکورٹی زیادہ اور بڑھائی جائے بلوچستان کے اندر جگہ جگہ چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے اور باڈروں کو محفوظ بنایا جائے کیونکہ بلوچستان میں زیادہ تر لوگ غیر ملکی بارڈر سے بغیر ڈاکیومنٹ کے دھڑا دھڑ داخل ہو رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان کو روکا جائے تاکہ ہم دنیا کی طرح ٹرانسپورٹرز اور عوام سکھا سانس لے سکیں ۔