کراچی: بلڈنگ کی لفٹ سے نیچے گر کر خاتون جاں بحق

جمعہ 26 اپریل 2024 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) شہر قائد کراچی میں بلڈنگ کی لفٹ سے نیچے گر کر خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون کے لفٹ سے گرنے کا واقعہ لی مارکیٹ بھیم پورا بلڈنگ کے اندر پیش آیا جہاں خاتون بلڈنگ میں موجود لفٹ کے ذریعے نیچے آرہی تھی کہ اچانک گر گئی، گرنے کی وجہ سے خاتون کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا، لفٹ سے گرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، پولیس نے بھی جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :