چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ملتوی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں آئین کی خلاف ورزی کے حوالے سے دائر درخواست کو سینیٹ الیکشن کیخلاف پہلے سے زیر سماعت درخواست کے ساتھ یکجا کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کوسرگودھا کی رہائشی عشبہ کامران نامی خاتون کی دائر درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک اور بھی پٹیشن آئی ہوئی تھی اس کے ساتھ ہم اس درخواست کو یکجا کریں گے۔عدالت نے پہلے سے زیر سماعت کیس کے ساتھ درخواست کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔