صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
جمعہ 26 اپریل 2024 23:11
(جاری ہے)
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور برٹش وفد کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
اس موقع پر برطانوی وفد اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کے درمیان سوال جواب کا سیشن بھی ہوا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے فیکلٹی ممبران اور طلبا و طالبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہیں۔برطانیہ میں نظام تعلیم کا معیار بہت بلند ہے۔ برطانوی وفد کے دورے کا بنیادی مقصد طبی تعلیم کو فروع دینا اور باہمی تعاون ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نظام صحت کی بہتری کو اپنی اولین ترجیح میں شامل کیا ہے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے پاکستان میں تعلیم و صحت کے شعبہ میں خدمات سر انجام دینے پر برطانیہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز نے کہاکہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں طلبا و طالبات تک بین الاقوامی سطح کی تعلیمی معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبا و طالبات پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ برطانوی وفد کے سربراہ سر اسٹیوا سمتھ نے کہاکہ پاکستان کی مہمان داری سے بہت متاثر ہوئے ہیں،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ بہترین ملاقات رہی۔سر اسٹیوا سمتھ نے کہاکہ پاکستان کی عوام کو نظام تعلیم میں بہترین سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان میں یہ ہمارا پہلا تعلیمی دورہ ہے۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی کامیابیاں دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.