آئندہ چند سالوں تک بینکنگ نظام سے سود کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا، مفتی فضل حکیم

جمعہ 26 اپریل 2024 23:12

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) بینک آف خیبر کی جانب سے اسلامی بینکاری کے حوالے سے اگاہی مہم کے سلسلے میں سرکٹ ہاؤس ڑوب میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں شہر کے مختلف علماء کرام ، کاروباری حضرات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ جبکہ بینک آف خیبر کے ایریا منیجر وکیل خان ، برانچ منیجر یاسر درمان ، عبد الحکیم ، عدیل خان و دیگر شامل تھے۔

شرکاء سے خطاب کے دوران خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے معاشی ماہر مفتی فضل حکیم نے اسلامی بینکاری کے حوالے سے تفصیلی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں میں سود کے حوالے سے عوام میں مختلف قسم کے مفروضے مشہور ہے۔ لیکن ہر بینک کا سسٹم مختلف ہوتا ہے۔ بینک آف خیبر پاکستان میں واحد اسلامی بینک ہے۔

(جاری ہے)

جس نے 2003 میں پہلی دفعہ اسلامی بینکنگ کا آغاز کیا۔

اور مختلف حکومتوں میں بینک کی پالیسیوں میں تبدیلی ضرور آئی ہے۔ لیکن مفتی اعظم پاکستان تقی عثمانی اور پروفیسر خورشید شاہ کی زیر قیادت مختلف جید علماء کرام کی برکت سے اج تک بہترین اسلامی بینکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس وقت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بینک آف خیبر کے 6 برانچز موجود ہیں۔ اور مزید برانچز کا اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں سودی نظام کا یکسر خاتمہ کیا جائے گا۔ اخر میں انہوں نے شرکاء کے سوالات کا تفصیلی جواب دیا۔ اور برانچ ا سٹاف کی جانب سے شرکا کے اعزاز میں چائے پارٹی دی گئی۔