بہاول پور،پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کی بجائے عوام کا مال لوٹنے لگ گئی

ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے امام مسجدکے موٹر سائیکل کا چالان کرنے کے ساتھ ساتھ جیپ میں سے زبردستی 25 ہزار لکال لیے

جمعہ 26 اپریل 2024 23:21

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پولیس عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے کی بجائے عوام کا مال لوٹنے لگ گئی ،ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر نے امام مسجدکے موٹر سائیکل کا چالان کرنے کے ساتھ ساتھ جیپ میں سے زبردستی 25 ہزار لکال لیے احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور جھوٹے مقدمہ میںپھنسانے کی دھمکی دیدی ۔امام مسجد نے سب انسپکٹر کیخلاف ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دیدی ۔

امام مسجد حافظ آصف مصطفی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ 2 اپریل کو میں پرانی منڈی کی طرف مسجد میں افطار کا سامان لینے گیا جیسے ہی میں ٹریفک پولیس آفس کے مین گیٹ سے مڑنے لگا تو وہاں پر موجود زاہد نامی سب انسپکٹر نے مجھے روکا اور کہا کہ لائسنس موٹرسائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ ہے تو میں نے کہا کہ موجود ہیں اور میں نے اپنی جیب سے پرس نکالا اور لائسنس نکال کر ایس آئی کو دیا جس پر وہ بولا کہ آپ اپنی موٹر سائیکل کے ساتھ دفتر کے اندر آجائو جب میں موٹر سائیکل لیکر دفتر میں داخل ہوا تو زاہد ایس آئی نے میرا پرس چھین لیا اور پرس میں موجود 25 ہزار روپے نکال کر کہا کہ اب تم جائو جب میں نے اپنے پیسوں کا تقاضا کیا تو اس نے گالی گلوچ شروع کردی اس دوران ظفر نامی ایس آئی آیا اور مجھ پر تشدد کرنے لگا جس پر میں نے شور شرابا کیا تو اس دوران زاہد نے میرا مبلغ 2 ہزار کا چالان کردیا میں نے چالان کی وجہ پوچھی تو کہا کہ ہمیں ڈی پی او کی جانب سے آڈر ہے کہ ہر بندے کا 2 ہزار کا چالان کرنا ہے اب تمہارا موٹر سائیکل بند ہے میں نے اپنے دوست سے پیسے منگوا کر موبائل ایپ سے چالان ادا کیا اور زاہد کوسے اپنے نکالے گئے 25 ہزار کا تقاضا کیا کیونکہ میں نے مسجد میں افطاری کا سامان لینا تھا اس پر زاہد نے دھمکیاں دی اور کہا کہ تمیں کسی مقدمہ میں پھنسا دیں گے اور مجھے دھکے دیکر دفتر سے نکال دیا ۔

(جاری ہے)

درخواست میں اس نے اپیل کی کہ میرے پیسے واپس کروا کر زاہد کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر تحقیقات شروع کردی گئی ۔