پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتحادِ اساتذہ پاکستان نے میدان مار لیا

جمعہ 26 اپریل 2024 23:21

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں اتحادِ اساتذہ پاکستان نے میدان مار لیا،ضلع وہاڑی میں اتحادِ اساتذہ کی قیادت پروفیسر مظہر حسین گجر کر رہے تھے اتحادِ اساتذہ نے تحصیل بورے والا کے چارکالجز میں مجموعی طور پر100 ووٹ کی برتری حاصل کر کے کامیابی حاصل کرلی نتائج کے مطابق پروفیسر محمد اسحاق وسیر صدر اور چوہدری شاہد پرویز گجر جنرل سیکرٹری گورنمنٹ کالج بورے والا منتخب جبکہ پروفیسر محسن عباس کھوکھر صدر ضلع وہاڑی اور پروفیسر مظہر حسین گجر 900 ووٹ کی برتری سے نائب صدر پی پی ایل اے پنجاب منتخب ہوگئے اتحاد اساتذہ نے ضلع وہاڑی اور ملتان ڈویڑن سمیت پنجاب بھر میں تحریک اساتذہ کو کلین سویپ کر دیا۔