چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

جمعہ 26 اپریل 2024 23:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) پشتونخوا میپ کے چیئرمین رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے پولیس کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کے مقدمہ نمبر 43 ،2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں محمود خا ن اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہیں انتظامیہ نے انکے گھر پر چھاپہ مارا تھا چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرایا تھا جبکہ محمود خان اچکزئی اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے درج کرائے گئے مقدمے میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ گرفتار جاری کئے ہیں 22 اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو عدالت میں پیش کیا جائے۔