Live Updates

وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی

جمعہ 26 اپریل 2024 23:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے13 لاکھ روپے امداد کی منظور ی دیدی۔معروف بصری آرٹسٹ، مصنف اور معلم پروفیسر ایس ایم منصور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ میں زیر علاج ہیں۔حکومت پنجاب تین سال تک پروفیسر ایس ایم منصور کو علاج کے لیے سالانہ ساڑھے4 لاکھ روپے کی امداد مہیا کرے گی۔

(جاری ہے)

پروفیسر ایس ایم منصور پی کے ایل آئی سے اپنا فری علاج کروا سکیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پروفیسر ایس ایم منصور کی فنون لطیفہ کے شعبہ میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے پروفیسر ایس ایم منصور کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پروفیسر ایس ایم منصور نے ثقافتی ورثے کے حوالے سے اہم خدمات سرانجام دیں ہیں۔ پروفیسر ایس ایم منصور کی معروف تصانیف میں Logos from Pakistan اور Miniatures Mansoor شامل ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات