راولپنڈی،ٹیکسلا پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائم وموٹرسائیکل چوری میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اورموٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث2رکنی گینگ کوگرفتارکرکے چوری شدہ8 موٹرسائیکل،4 موبائل فونز،2 موٹریں اور نقدی37 ہزار روپے برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا، ملزمان کی شناخت یاسر محمود اور محمد حسین کے نام سے ہوئی،ملزمان سے چوری شدہ 08 موٹرسائیکل،04 موبائل فونز،02 موٹریں اور نقدی37 ہزار روپے برآمد ہوئی، ملزمان موٹر سائیکل چوری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نوازنے ٹیکسلا پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو انکے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :