اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 39 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا

جمعہ 26 اپریل 2024 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) اسلام آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 39 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔جمعہ کو پولیس ترجمان کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپٹل پولیس نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 منشیات فروشوں سمیت 39 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 کلو 568 گرام ہیروئن ، 05 کلو 495 گرام چرس ، 120 گرام آئس ،40 بوتلیں بشمول 30 لیٹر کھلی شراب ، 20 پستول ، ایک کلاشنکوف ، رائفل اور خنجر برآمد کر لیا ۔گرفتار ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج ہیں۔ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد نعیم بخاری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے،شہر سے منشیات کے خاتمے تک ان خصوصی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،جرائم پیشہ عناصر کو نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔