پنجاب کے 10 اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم پیر سے شروع ہوگی

جمعہ 26 اپریل 2024 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) پنجاب کے 10اضلاع میں خصوصی انسداد پولیو مہم پیر کے روز سے شروع ہوگی۔خصوصی انسداد پولیو مہم کا رسمی افتتاح جمعہ کے روز لاہور میں اعلی سطحی اجلاس کے بعد کیا گیا۔

(جاری ہے)

افتتاح کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ چیف ایگزیکٹو افسر لاہور ڈاکٹر فیصل ملک بھی تقریب میں شامل تھے۔ لاہور میں 13ہزار ورکر اس خصوصی انسداد پولیو مہم کا حصہ ہیں۔ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت 10اضلاع میں پولیو مہم چلائی جائے گی ۔