میپکو کی کارروائیاں، 102 بجلی چوروں کو44لاکھ 45ہزار روپے جرمانہ

جمعہ 26 اپریل 2024 20:40

ملتان 26 اپریل (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی ( میپکو) کا ریجن بھر میں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔اس سلسلےمیں ملتان الیکٹرک پاورکمپنی کی ٹیموں نے جمعہ 26 اپریل 2024 ء کو جنوبی پنجاب میں مختلف کارروائیوں کے دوران 102 بجلی چوروں کو 44 لاکھ 45 ہزار روپے جرم انے عائد کیے،77 نئے مقدمات کا اندراج کروا یا جبکہ نادہندہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے ایک روز میں دو کروڑ 94 لاکھ روپے وصول کئے ۔

ملتان سرکل میں 12بجلی چوروں کو 582292 روپے جرمانے عائد کیے اور12 مقد مات کااند راج کروایا ۔ڈی جی خان سرکل میں12 صار فین کو بجلی چوری پر 286800 روپے جرمانے کیے اور12مقدمات درج کروائے ۔وہاڑی سرکل میں12صارفین کو595465روپے جرمانے اور10 مقدمات درج، بہااولپور سرکل میں13صارفین کو 607054 روپے جرمانے اور3 مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 13 صارفین کو793202روپے جرمانےاور13 مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں11 صارفین کو650000 روپے جرمانے اور10 مقدمات درج،مظفرگڑھ سرکل میں12صارفین کو284400روپے جرمانے عائد اور6مقدمات درج،بہاولنگر سرکل میں 7 صارفین کو 217000 روپے جرمانے اور7 ایف آئی آرز درج، خانیوال سرکل میں 10 صارفین کو 428799 روپے جرمانے او ر4 مقدمات کا اندراج کروایا ۔

(جاری ہے)

ملتان کے مختلف علاقوں میں نادہندہ زرعی صارفین کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائی گئیں،چار لاکھ 80 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2کاشتکاروں کے میٹرز اور ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے۔چشتیاں اور تونسہ ڈویژنوں کے زیر انتظام علاقوں میں لاکھوں روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 7 ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کر کے ٹرانسفار مرز اور میٹرز اتار کر قبضہ میں لے لئے گئے۔