سیالکوٹ،پکوان سنٹر میں کھانا بنانے کے دوران سلنڈرمیں آگ لگ گئی،باورچی جھلس گیا

جمعہ 26 اپریل 2024 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سیالکوٹ کے علاقہ شفیع کا بھٹہ بھاگووال روڈ پر پکوان سنٹر میں کھانا بنانے کے دوران سلنڈرمیں آگ لگ گئی جس کے باعث باورچی جھلس گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122کے مطابق سلنڈر میں آگ دیگ بنانے کے دوران اچانک گیس پائپ اترنے کے باعث لگی ۔ ریسکیو 1122نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ آگ لگنے سے 40سالہ باورچی اقبال جھلس گیا جس کو ریسکیو نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ۔ آگ لگنے سے 50ہزار کا نقصان ہوا جبکہ ریسکیو نے آگ کو پھیلنے سے روک کر مارکیٹ و دکان کو بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :