سیالکوٹ،مسافر گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈر بطور ایندھن استعمال کرنے والے9افراد گرفتار

جمعہ 26 اپریل 2024 21:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے مسافر گاڑیوں میں پابندی کے باوجود ایل پی جی سلنڈر بطور ایندھن استعمال کرنے والے9افراد کو گرفتار کرکے مسافر گاڑیاں قبضہ میں لے لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ، ستراہ، قلعہ کالر والہ، سمبڑیال ،موترہ اور صدر ڈسکہ کے علاقوں سے پولیس نے مسافر گاڑیوں میں پابندی کے باوجود ایل پی جی گیس سلنڈر بطور ایندھن استعمال کرنے والے سید اکمل حسین، محمد اکرم، عاطف شہزاد، امجد، رفاقت علی، عاصم عارف، انتظار احمد، عارف مسیح اور عبدالسلام کو گرفتار کرکے انکی گاڑیاں قبضہ میں لی لیں ۔