سندھ حکومت کا یوم مزدوریکم مئی کو عام تعطیل کااعلان

جمعہ 26 اپریل 2024 21:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) سندھ حکومت نے یوم مزدور کی مناسبت سے یکم مئی بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق محنت کشوں کے عالمی دن کی مناسبت سے سندھ حکومت نے یکم مئی کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کو صوبہ سندھ کے تمام سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے اور مزدوروں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نجی اداروں کے علاوہ سندھ حکومت کے تحت تمام ادارے اور محکمے بند رہیں گے۔کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔