محکمہ داخلہ نے چینی شہریوں کی سکیورٹی کے معاملے پر سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کر دیا

چینی شہریوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں 2 روز میں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کی جائیں

جمعہ 26 اپریل 2024 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب میں چینی شہریوں اور کام کرنے والے افراد کی سکیورتی کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مراسلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے علاوہ کام کرنے والے چینی شہریوں اور ملازمین کی سکیورٹی کو فوری طور پر بڑھایا جائے۔اس کے علاوہ مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ سرکاری و نجی اداروں میں کام کرنے والے چینی شہریوں کو بلٹ پروف گاڑیوں میں سفر کروایا جائے۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مراسلے میں حکم دیا گیا ہے کہ چینی شہریوں کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں 2 روز میں خریدی جائیں یا کرائے پر حاصل کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :