‘تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو موسیقی کا رسیا بنانے کی سرگرمیاں اسلامی معاشرے میں ناقابل برداشت ہیں: پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان

:عوام معاشی حالات سے تنگ ہیں پنجاب حکومت نوجوانوں کیلئے اخلاقیات پر مبنی جدید تعلیم کا اہتمام کرے، تنظیم اساتذہ پنجاب

جمعہ 26 اپریل 2024 22:40

ذ*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء) تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمان ضیاء اور سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرزاق خان نیازی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب آرٹس کونسل کی طرف سے تعلیمی اداروں میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو موسیقی کا رسیا بنانے کی سرگرمیاں اسلامی معاشرے میں ناقابل برداشت ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ ماہ تعلیمی اداروں میں یونیسف کی ہدایات کے مطابق تعلیمی اداروں میں بچوں اور بچیوں کی ڈانس کرتے ہوئے تصاویر بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا حکم جاری کیا گیا، جس پر شدید مذمت کے بعد حکومت نے پابندی لگائی۔ اب بھی حکومت پنجاب ایسی منفی سرگرمیوں پر مکمل پابندی لگائے۔ والدین مہنگائی اور موجودہ حالات کی سنگینی سے سخت پریشان ہیں جب کہ نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں۔ تنظیم اساتذہ پنجاب کے صوبائی رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ آج کے نوجوان کل کا پاکستان ہیں اس لئے پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے نوجوانوں کو اسلام کی سنہری تعلیمات کے مطابق جدید تعلیم وتربیت سے آراستہ کیا جائے تاکہ وہ ملک وقوم کی حفاظت اور ترقی کے لیے مفیدترین شہری بن کر کردار ادا کر سکیں۔