صومالیہ نے امریکی تربیت یافتہ کمانڈوز کو راشن چوری کرنے پر حراست میں لے لیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 11:38

موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) صومالیہ نے امریکی تربیت یافتہ کمانڈو یونٹ کے کئی ارکان کو امریکا کی طرف سے عطیہ کردہ راشن چوری کرنے پر معطل کر کے حراست میں لے لیا ہے،رائٹرز کے مطابق صومالیہ کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے امریکی تربیت یافتہ کمانڈو یونٹ کے کئی ارکان کو امریکہ کی طرف سے عطیہ کردہ راشن چوری کرنے پر معطل اور حراست میں لے لیا ہے اور اس چوری کے بارے میں بین الاقوامی شراکت داروں کو مطلع کر دیا ہے اور جلد ہی اپنی تحقیقات کے نتائج کا اشتراک کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکا نے رواں برس فروری میں داناب (صومالی سپیشل فورس )کے لیے پانچ فوجی اڈے بنانے کے لیے 100 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کرنے پر اتفاق کیا تھاداناب 2022 سے صومالی فوج اور اس کے اتحادی قبائلی ملیشیا کے فوجی حملے میں بہت زیادہ ملوث رہا ہے جس نے ابتدائی طور پر وسطی صومالیہ میں الشباب سے بہت سارے علاقے چھیننے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :