غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 15 فلسطینی شہید

غزہ میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بچی بھی چل بسی

ہفتہ 27 اپریل 2024 12:39

مقبوضہ غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) غزہ کے نصیرات کیمپ، خان یونس اور رفح پر اسرائیلی بمباری سے 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

غزہ میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بچی بھی چل بسی۔ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 300 ہوگئی ہے۔دوسری جانب غزہ میں حماس کے نائب سربراہ خلیل الحیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کاجنگ بندی مذاکرات سے متعلق جواب موصول ہوا ہے۔خلیل الحیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے موصول جواب کا جائزہ لے رہے ہیں۔