کیریئر کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ثابت قدمی کو اولین ترجیح بنائیں ،یمن اظہرکاطلبہ پرزور

ہفتہ 27 اپریل 2024 13:51

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر منسٹری آف فارن افیئر یمن اظہر نے سرگودھا یونیورسٹی کے طلبہ پر زور دیاہے کہ کیریئر کے اہداف حاصل کرنے کیلئے ثابت قدمی کو اولین ترجیح بنائیں اور عملی زندگی میں آگے بڑھنے کیلئے مختلف راستے تلاش کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر منسٹری آف فارن افئیر یمن اظہرنے سرگودھا یونیورسٹی کے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی کہا کہ ناکامیاں ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہوتی ہیں تاہم جدوجہد مسلسل سے ناکامی کو کامیابی میں بدلا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں اس یونیورسٹی کے طالب علم بے عملی زندگی میں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ انہوں نے تعلیم سے لیکر عملی زندگی میں کامیابیاں حاصل کرنے کے حوالے سے اپنے مشاہدات و تجربات اور مادرِ علمی سے وابستہ حسین یادوں کے بارے بتایا۔یونیورسٹی طلبہ نے یمن اظہر سے تعلیمی و عملی کامیابی حاصل کرنے کے مختلف سوالات کیے۔

متعلقہ عنوان :