چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 14:46

چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) چیچہ وطنی نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ، آگ اس قدر شدید تھی کہ ساہیوال اور میاں چنوں سے بھی ریسکیو کی گاڑیاں طلب کی گئیں۔آتشزدگی سے دکان میں موجود گارمنٹس،قیمتی پرفیوم اور دیگر سامان جل گیا،تین گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا،پولیس اور دیگر اداروں نے بھی ریسکیوکارروائیوں میں حصہ لیا۔