Live Updates

وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ذیشان ملک سے رکن قومی اسمبلی وسیم قادر کی ملاقات

ہفتہ 27 اپریل 2024 15:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک سے لاہور کے حلقہ این اے 121سے رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وسیم قادر نے وزیر اعلی مریم نواز کے صوبہ پنجاب کی ترقی کیلئے اقدامات کو سراہا ۔

(جاری ہے)

وسیم قادر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے انقلابی اقدامات سے مستحق لوگوں کو رمضان میں نگہبان ریلیف پیکج نے بڑا سہارا دیا،ضمنی انتخابات میں کامیابی عوام کا قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے،وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں مہنگائی کو کم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے گئے۔

معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے بہترین حکمت عملی سے عوام کیلئے روٹی اورنان کی قیمت کم کی،زرعی اصلاحات ،صاف پانی کی فراہمی ،روڈ انفراسٹرکچر ،عوام کیلئے سفری سہولیات ,تعلیم وصحت ،خواتین اوریوتھ کیلئے ترقیا پروگراموں سمیت بے شمار منصوبوں کا آغازکیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات