دوطرفہ کاروباری اورتجارتی لین دین کیلئے پاکستانی بینکوں کوایتھوپیا میں اپنی برانچیں کھولنی چاہئیں،جمال بیکر عبداللہ
ہفتہ 27 اپریل 2024 18:05
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایتھوپیانے کراچی اور عدیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ لاہور کو بھی عدیس اباباسے منسلک کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ فیصل آباد اور سیالکوٹ سے بھی ایتھوپین ائیر لائن کی پروازیں جلد شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا میں 98فیصد گرین انرجی پیدا ہو رہی ہے جسے تین ملکوں کو برآمد بھی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ملک میں خواندگی کی شرح 75سے 80فیصد ہے جبکہ خواتین بھی زندگی کے ہر شعبہ میں خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو ہنر مند افرادی قوت کی فراہمی کیلئے یونیورسٹی کی سطح پر خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں جس کے تحت انجینئرنگ کے طلبہ کے سلیبس کا 70فیصد حصہ انجینئرنگ اور باقی 30فیصد دوسرے مضامین پر مشتمل ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں لیبر اور ہنر کی الگ وزارت قائم کی گئی تھی اور اس وقت 1500سے زائد ووکیشنل سنٹر قائم ہیں جو مختلف صنعتوں کی افرادی قوت کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے مخصوص کورس کر ا رہے ہیں۔ انہوں نے ایتھوپیا کو انسانی تاریخ کا قدیم ترین مسکن قرار دیا اور کہا کہ دریائے نیل بھی ایتھوپیا سے شروع ہوتا ہے۔ انہوں نے پاک ایتھوپیا تعلقات کے فروغ کے سلسلہ میں فیصل آباد چیمبر آف کامر س اینڈانڈسٹری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایتھوپیا نے کبھی غیر ملکی تسلط قبول نہیں کیا۔ اس کی معیشت بہت Resilientہے جبکہ شرح نمو 10فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایتھوپیا میں 10صنعتی پارک ہیں جہاں ہر قسم کی صنعتیں لگائی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے ایتھوپیا کو افریقہ کی ماں قرار دیا اور کہا کہ یہاں اسلام کے اصولوں کے مطابق کالے اور گورے میں کوئی تفریق نہیں کی جاتی۔ انہوں نے ایتھوپیا کو کافی کی سرزمین قرار دیا اور کہا کہ یہاں دنیا کی بہترین کافی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا دراصل افریقہ کا گیٹ وے ہے جس کے ذریعے دوسرے افریقی ممالک تک بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے حضرت بلال ؓ حبشی کا خاص طور پر ذکر کیا اور کہا کہ ایتھوپیا ائیر لائن کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے تک چند گھنٹوں میں پہنچناممکن ہے جبکہ پاکستان سے عدیس ابابا پہنچنے میں صرف چار گھنٹے لگتے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال ایتھوپیا جانے والے تجارتی وفد کا ذکر کیا اورکہاکہ اس سال دوسرا وفد جا رہا ہے جس میں فیصل آباد کو بھر پور نمائندگی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے صنعتکار وہاں ٹیکسٹائل سمیت ہر قسم کی صنعتیں لگا سکتے ہیں جبکہ اِن کی فاضل پیداوار کو یورپین یونین سمیت کئی دوسرے ملکوں میں ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ وفد 26سے 31مئی تک ایتھوپیا کا دورہ کرے گا اور اس دوران اُن کی ایتھوپیا کے کاروباری افراد اور متعلقہ سرکاری حکام سے بھی ملاقاتیں کرائی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ ہو چکا ہے جس سے دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے بارے میں دو دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.