خیبرپختونخوا حکومت کا مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ

گندم کی خریداری کے لیے 29 ارب روپے مختص ، مقامی سطح پرگندم خریدنے سے 9 ارب روپے کی بچت ہوگی،صوبائی وزیر خوراک

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیرخوراک کے مطابق حکومت نے گندم کی فی من قیمت 3900 روپے مقرر کی ہے اور حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن مقامی گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک ظاہرشاہ طورو نے کہا کہ گندم کی خریداری کیلئے 29 ارب روپے مختص کیے ہیں، مقامی سطح پرگندم خریدنے سے 9 ارب روپیکی بچت ہوگی، ضرورت پڑنے پر مزید3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خرید سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ کے پی حکومت کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پنجاب میں گندم کی خریداری میں تاخیر کے باعث کسان اپنی کاشت کی گئی گندم کو شہر کی سڑکوں پر بیچنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال بھی دی ہے۔