ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ، انسداد ذخیرہ اندوزی کے 510 کامیاب آپریشنز

ملک بھر 26 ہزار 989 میٹرک ٹن کھاد، 2 ہزار 420 میٹرک ٹن آٹا، 55 ہزار 215میٹرک ٹن گھی اور 10 ہزار 21 میٹرک ٹن چینی برآمد

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:29

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ، انسداد ذخیرہ اندوزی کے 510 کامیاب آپریشنز کئے گئے ، کریک ڈائون کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر 26 ہزار 989 میٹرک ٹن کھاد، 2 ہزار 420 میٹرک ٹن آٹا، 55 ہزار 215میٹرک ٹن گھی اور 10 ہزار 21 میٹرک ٹن چینی برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ، ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاو?ن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر 26 ہزار 989 میٹرک ٹن کھاد، 2 ہزار 420 میٹرک ٹن آٹا، 55 ہزار 215میٹرک ٹن گھی اور 10 ہزار 21 میٹرک ٹن چینی برآمد کی، 9 مارچ سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق انسداد ذخیرہ اندوزی کے 510 کامیاب آپریشنز کئے گئے ، جس میں 2154.36 میٹرک ٹن کھاد، 60.42 میٹرک ٹن آٹا، 53 ہزار 260 میٹرک ٹن گھی اور 2 ہزار 155 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی، اپریل کے مہینے میں پنجاب سے 129.46 میٹرک ٹن کھاد، 913.5 میٹرک ٹن گھی اور 580.15 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی ، اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے انسداد ذخیرہ اندوزی کے خلاف 85 کامیاب آپریشنز مکمل کیے ، حکومت پاکستان اور عسکری قیادت ملک بھر سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے تک کریک ڈاون کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :