ہانگ کانگ اور سنگاپور میں بھارتی مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد

بھارتی مصالحہ جات میں مضرصحت اجزا کی شمولیت کا شبہ ہے جن سے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے،خبر ایجنسی

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:39

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) ہانگ کانگ اور سنگاپور نے بھارتی مصالحہ جات کے برانڈز ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی مصالحہ جات میں مضرصحت اجزا کی شمولیت کا شبہ ہے جن سے کینسر کا خطرہ ہوسکتا ہے اس لیے بھارتی مصالحہ جات میں شامل اجزا کو غیر موزوں قرار دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ نے دوبھارتی کمپنیوں ایم ڈی ایچ اور ایورسٹ مصالحوں میں شامل کیمیائی اجزا کیمضرصحت ہونیکے سبب رواں ماہ ان کی فروخت معطل کردی تھی جب کہ سنگاپور نے بھی بھارتی کمپنیوں کے مصالحے مضرصحت کیمیائی اجزا کیسبب واپس بھیج دیے تھے۔ہانگ کانگ اور سنگاپور کی جانب سے بھارتی مصالحہ جات پر پابندی کے بعد بھارتی فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور سروے کمپنی لوکل سرکل کے مطابق 62 فیصد صارفین جو طویل عرصے سے ان دو برانڈز کے مصالحے استعمال کرتے تھے انہوں نے مصالحوں میں کینسر پیدا کرنے والے اجزا کی موجودگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہانگ کانگ میں پابندی کے بعد امریکاکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن (ایف ڈی ای)نے بھی بھارتی مصالحہ جات میں ملاوٹ کی اطلاعات کی جانچ پڑتال کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :