اٹک، معمولی تلخ کلامی پر دوست کو چھری کے ساتھ بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

1 آلہ قتل برآمد، ملزم سے تفتیش جاری، ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، قانون شکن عناصر کے خلاف اٹک پولیس ہمہ وقت تیار ہے

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:44

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) معمولی تلخ کلامی پر دوست کو چھری کے ساتھ بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد، ملزم سے تفتیش جاری، ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، قانون شکن عناصر کے خلاف اٹک پولیس ہمہ وقت تیار ہے، ، تفصیلات کے مطابق مورخہ 16 اپریل 2024 کو بشیر احمد ولد محمد یونس سکنہ نرتوپہ حضرو نے پولیس کو بیان دیا کہ اسکا بڑا بھائی شبیر احمد جو سیدھن گائوں میں جانوروں کے باڑہ میں کام کرتا ہے کل رات گھر سے کسی کام سے نکلا اور واپس نہ آیا جس کو ڈھونڈنے پر اس کی خون میں لت پت لاش بحد رقبہ سیدھن سے ملی جس کو کسی نامعلوم شخص نے گلا کاٹ قتل کر دیا تھا جس کے بیان پر تھانہ حضرو پولیس نے فوری مقدمہ درج کر کے تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے نامعلوم ملزم کو ٹریس کرنے کا عمل شروع کر دیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے تھانہ حضرو پولیس اور ایچ آئی یو سرکل حضرو پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا جس پر پولیس ٹیم نے شبانہ روز محنت کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی، ہیومن ریسورسز اور کمیونٹی پولیسنگ کی مدد سے نامعلوم ملزم زین علی ولد محمد تاج سکنہ سیدھن تحصیل حضرو کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزم زین علی نے انکشاف کیا کہ وہ اور مقتول شبیر احمد دونوں قریبی دوست تھے اور معمولی رنجش کی بنا پر اس نے شبیر احمد کو تیز دھار آلہ چھری سے اسکا گلا کاٹ کر قتل کر دیا جس پر پولیس ٹیم نے ملزم زین علی کا ریمانڈ جسمانی لے کر ملزم سے آلہ قتل چھری برآمد کر لی ملزم کو ٹھوس شواہد اور ثبوتوں کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزاء دلوائی جائے گی، اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کا کہنا تھا کہ ملزم چاہے کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، قانون شکن عناصر کے خلاف اٹک پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔