کے الیکٹرک کی جانب سے 2023.24 کے سالانہ مینٹیننس کے کام کے باعث 29 اور 30 اپریل کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی،واٹر کارپوریشن

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) واٹر کارپوریشن کے حکام مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے 2023.24 کے سالانہ مینٹیننس کے کام کے باعث 29 اور 30 اپریل کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے مختلف فیڈر پر بجلی کی سپلائی جزوی طور پر بند رہے گی، مینٹیننس کا کام 29 اور 30 اپریل کی صبح 11 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے ہونے والے مینٹیننس کام کے باعث شہر کو مجموعی طور پر 165 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، دوسری جانب شٹ ڈاؤن کے دوران واٹر کارپوریشن کی جانب سے 84 انچ پی آر سی سی سائفن فیز ون پر موجود لیکیجز کی مرمت کا کام کیا جائے گا، اسپارکو، ڈاؤ ہسپتال، کرن ہسپتال اور کراچی یونیورسٹی کے سامنے لیکیجز کی مرمت کی جائے گی، حکام نے بتایا کہ شٹ ڈاؤن کا دورانیہ مجموعی طور پر 48 گھنٹے ہوگا اور مرمتی کام کے باعث بن جمشید ٹاؤن، گلشن، کلفٹن، لیاری، اولڈ صدر ایریا، لالو کھیت اور ناظم آباد میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی، اس سلسلے میں شہریوں سے التماس ہے کہ پانی کا ذخیرہ کریں اور اسے احتیاط سے استعمال کریں تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے۔

#