تھائی لینڈ سے پاکستان لائے گئے 200 نایاب کچھوے پکڑے گئے

محکمہ وائلڈ لائف کو کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانیکی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی کاوش سے تھائی لینڈ سے غیر قانونی طور پر درآمد کیے گئے نایاب کچھوے تحویل میں لے لیے۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق کچھوے کی درآمد کرنا غیر قانونی ہے۔

(جاری ہے)

وائلڈ لائف پنجاب کو 200 کچھوے تھائی لینڈ سے پاکستان لانے کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی۔وائلڈ لائف نے کسٹم حکام کو نایاب کچھوے درآمد کرنے کی اطلاع دی جس کے بعد 15 کاٹنز میں ڈبل پیکنگ میں چھپا کر لائے کچھوے پکڑے گئے۔حکام نے بتایا کہ کچھووں کو 100 کی پیکنگ بنا کر علیحدہ علیحدہ چھپایا گیا تھا۔