جے سالک کا سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام خط

ممانعت شدہ بھارتی اشیاء کی خرید وفروخت روکنے کا مطالبہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) کنوینئر ورلڈ مینارٹی الائنس، نوبل پیس پرائز کے لئے نامزد امیدواراور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے نام خط ، یورپی یونین کی جانب سے ممانعت شدہ اشیاء کی خرید وفروخت کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ورلڈ مینارٹی الائنس کے کنوینئراور سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کے نام خط لکھا ہے، خط میں مطالبہ کیا گیا کہ ممانعت شدہ اشیاء کے بارے میں دنیا بھر کی عوام میںنہ صرف آگاہی مہم چلائی جائے بلکہ ان کی خریدو فروخت کو ترجیحی بنیادوں پر روکا جائے تاکہ قیمتی جانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے، اس بات کا اظہار ورلڈ مینارٹی الائنس کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کیا گیا،خط میں جے سالک نے کہا ہیکہ یورپی یونین نے حال ہی میں پانچ سو ستائیس بھارتی اشیاء خوردونوش کو صحت کے لئے انتہائی مضر قرار دیتے ہوئے بین کر دیا ہے ، یورپی یونین نے کہاکہ ان اشیاء میں ایتھیلین نامی کیمیکل پایا گیا ہے جو کہ انسانی جسم میں کینسر کو پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، جے سالک نے اقوام متحدہ سے استدعا کی ہے کہ ممانعت شدہ اشیاء کے بارے میں دنیا بھر کی عوام میںنہ صرف آگاہی مہم چلائی جائے بلکہ ان کی خریدو فروخت کو ترجیحی بنیادوں پر روکا جائے تاکہ قیمتی جانوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچایا جا سکے۔