نوشہرہ پرس کلب میں صحافیوں پر حملہ کرنے والے ملزمان پانچ دن گزر جانے کے باوجود قانون کے کہڑے میں نہ لائے جاسکے

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:29

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) نوشہرہ پرس کلب میں صحافیوں پر حملہ کرنے والے ملزمان پانچ دن گزر جانے کے باوجود قانون کے کہڑے میں نہ لائے جاسکے۔پولیس ویڈیو اور تصاویر کی موجودگی کے باوجود ملزمان پر ہاتھ ڈالنے سے اجتناب کررہی ہے۔صحافیوں کو تحفظ نہ دیاگیا تو کارکن صحافی پولیس اور ضلعی حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے پر مجبور ہوگئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار نوشہرہ پرس کلب کے اپوزیشن لیڈر سید ندیم شاہ ٹیپو مشوانی نے ہنگامی جنرل باڈی مٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔نوشہر ہ پرس کلب کے اپوزیشن گروپ کی جنرل باڈی نے متفقہ قرار دار منظور کی جس میںکہا گیا کہ AVTخیبر اور سنو کے ڈسٹرکٹ رپورٹر فرخت شاہ اور GTVکے رپورٹر اسد خان پر نوشہرہ پرس کلب کے اندر حملہ کی عدالتی تحقیقات کروائیں جائیں۔اجلاس میں سنئیر صحافی گل حماد فاروقی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ جنوبی وزیرستان لوئر وانا بازار میں صحافی وسیم وزیر پر نامعلوم ملزمان کے تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیاگیا۔