Live Updates

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ، پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے

شبلی فراز اور شیرافضل مروت آمنے سامنے آگئے، شبلی فراز کا پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین پنجاب سے نامزد کرنے کا مشورہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:00

پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ، پی ٹی آئی میں اختلافات شدت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین کا معاملہ، پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، شبلی فراز اور شیرافضل مروت آمنے سامنے آگئے، شبلی فراز کہتے ہیں پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین پنجاب سے ہونا چاہئے،شیرافضل مروت بولے بانی چیئرمین نے میرا نام دیا ہے، شبلی فراز اپنا بیان واپس لے،پبلک اکاونٹس کمیٹی کا چیئرمین کون ہوگا بکھری پی ٹی آئی مزید بکھر گئی، متضاد بیانات سامنے آنے لگے، ایک دوسرے تنقیدی وار جاری، شبلی فراز کے مطابق بانی چیئرمین نے صاحبزادہ حامد رضا کانام دیا ہے، پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین پنجاب سے ہونا چاہیے، عمران خان نے صاحبزادہ حامد رضا کا نام دیا ہے،ایک سے دو دن تک صورتحال واضح ہوجائے گی، کنفیوژن سپیکر نے پیدا کی ہے۔

(جاری ہے)

شبلی فراز کے بیان پر شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کر دیا، کہا کہ عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کیلئے میرا نام دیا ہے اور تواتر کیساتھ دے رہے ہیں، شبلی فراز نے اگر کہا ہے کہ خان نے حامد رضا کا نام دیا ہے تو یہ ان کی ذاتی خواہش ہے، شبلی فراز غلط بیانی کررہا ہے، خان صاحب نے کبھی حامد رضا کا نام نہیں لیا۔ سینئر قائدین کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پہلے شیرافضل مروت کا نام لیا ، حکومتی رہنماوں کی جانب سے اعتراض پر نام واپس لے کر صاحبزادہ حامد رضا کا نام دے دیا، سینئر رہنما بھی کنفیوژن کا شکار ہوگیے ہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :