کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 27 اپریل 2024 21:00

eلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ شہر میں 2024میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 38ہے۔ کل ہاٹ سپاٹ 24244 ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کی خلاف ورزی پر 16ایف آئی آرز درج ہوئیں۔

282کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ گذشتہ بارش کے مدنظر تمام اوپن ہاٹ سپاٹس کو فوری چیک کریں۔

(جاری ہے)

کلیر کرائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ڈی سی ز انسداد ڈینگی اور سرکاری قیمتوں کے نفاذ کیلئے روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرائیں۔ محمد علی رندھاوا نے کہا کہ پنجاب قیمت ایپ پر آنے والی شکایات کا اسی دن ہی ازالہ ہونا ضروری ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن محمد علی رندھاوا نے ڈی سیز کو خلاف ورزیاں زیرو فیصد پر لانے کی ہدایات جاری کردیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، اے سی آر اظہارالحق باجوہ، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل، انسداد ڈینگی اینالسٹ ڈاکٹر عامر نے شرکت کی جبکہ تمام ڈی سی ز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔