غ*وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بڑے بھائی واجہ حاصل خان بلوچ انتقال کرگئے

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:00

ی*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) نیشنل پارٹی کے صدر سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بڑے بھائی واجہ حاصل خان بلوچ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اُن کے خاندان اور عزیز واقارب کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرتے ہوئے اہل خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پشتونخوانیپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ، شریک چیئرمین مختار خان یوسفزئی، سینئر ڈپٹی چیئرمین رضا محمدرضا، جنرل سیکریٹری خورشید کاکاجی، سینئر سیکریٹری سید قادر آغا،سیکریٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان، مرکزی مالیات سیکریٹری یوسف خان کاکڑ، صوبائی نصراللہ خان زیرے، صوبائی سیکریٹری فقیر خوشحال خان کاسی نے نیشنل پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور اُن کے خاندان سے واجہ حاصل خان بلوچ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔