پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے،رانا ثناء اللہ

سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر طے کرلیں کہ ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہوجائیں گے،انٹرویو

ہفتہ 27 اپریل 2024 23:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی سوچ سیاسی نہیں، پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہاکہ سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر طے کرلیں کہ ہر ادارہ اپنے آئینی کردار تک محدود رہے تو مسائل حل ہوجائیں گے، اگر ملک میں سیاسی استحکام آجائے تو کسی کو کیوں اعتراض ہوگا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ ہر چیز کا الزام ہم پر لگا رہے ہیں اور کہتے ہیں مذکرات ان کے ساتھ کریں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کا ہتھیار بنے اور یہ مسلط ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :