ابوظہبی ایئرپورٹس نیٹ ورکس پر تین ماہ میں 6.9 ملین مسافروں کی آمد ورفت

اتوار 28 اپریل 2024 09:20

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) متحدہ عرب امارات میں ابوظہبی ایئرپورٹس کے نیٹ ورک کے ذریعے جنوری سے مارچ 2024 تک 6.9 ملین سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ہے۔العربیہ نیوز کے مطابق ابوظبی ایئرپورٹس جو امارات کے پانچ ایئرپورٹس کی آپریٹر ہے، نے 2024 کے پہلے تین ماہ کے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جنوری سے مارچ 2024 تک 6.9 ملین سے زائد مسافروں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی ہے۔

61 ہزار737 پروازیں ریکارڈ کی گئیں جو 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 11.4 فیصد زیادہ ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران صرف ابوظبی ایئرپورٹ نے 6.8 ملین سے زیادہ مسافروں کا خیرمقدم کیا۔واضح رہے 2024 کے پہلے تین ماہ میں ابوظبی ایئرپورٹ نے ترکمانستان ایئرلائنز کی واپسی اور ہینان ایئرلائنز کے حائکو، چین کے لیے آپریشن کے آغاز کے ساتھ ایئرلائن کے ڈیٹا بیس کو وسعت دی ہے جس سے شیڈول آپریٹرز کی تعداد 29 تک پہنچ گئی۔ابوظہبی ایئرپورٹس کی منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلینا سورلینی نے کہا کہ یہ اعداد و شمار ایئرپورٹس کی مسلسل کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں جو دنیا بھر سے بڑھتی ہوئی تعداد میں ایئرلائنز اور مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کر رہے ہیں۔