سعودی عرب میں نے ایک ہفتے میں 19 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

گرفتاریاں 18 اپریل سے 24 اپریل 2024 کے درمیان کی گئیں،رپورٹ

اتوار 28 اپریل 2024 12:00

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نیایک ہفتے میں 19 ہزار سے زیادہ غیر قانونی تارکین کو گرفتار کیا ہے،سعودی پریس ایجنسی کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں 18 اپریل سے 24 اپریل 2024 کے درمیان ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

گرفتار شدگان میں سے 11987 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی ،4367 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2696 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ عرصے کے دوران 1011 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن میں سے 36 فیصد یمنی، 61 فیصد ایتھوپی جبکہ 3 فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔

متعلقہ عنوان :