چلی میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان

اتوار 28 اپریل 2024 14:30

سینٹیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) چلی میں تین پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد تین روزہ قومی سوگ کا اعلان۔الجزیرہ کے مطابق چلی کے صدر گیبریل بورک نے صوبہ اراکو کی کینیٹی میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کے اعزار میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سارجنٹ کارلوس سسٹرنا، کارپورل سرجیو آریالو اور کارپورل میسائل وڈال کی موت سے پورا ملک سوگ میں ڈوبا ہوا ہے ہم اس خوفناک جرم کے مرتکب افراد کے ٹھکانے تلاش کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی چلی میں مسلح حملہ آوروں نےگھات لگا کر تین پولیس افسران کو ہلاک کر دیا تھا تاہم ابھی تک واضح نہیں ہے کہ حملہ کس نے کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :