تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف

ہر خاتون کو اپنی اصل عمر بتاتا ہوں تاہم خواتین مجھ پر قربان ہیں، عرب دنیا میں ایسے علماء بھی موجود ہیں جو مجھ سے بھی زیادہ نکاح کرچکے ہیں۔ ایک انٹرویو میں گفتگو

اتوار 28 اپریل 2024 15:05

تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل 2024ء) متنازع خبروں کی زینت بننے والے رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی میں 3 درجن سے زائد نکاح کرچکے ہیں، یہ انکشاف انہوں نے چینل 24 کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا جہاں انہوں نے اپنی شادیوں سمیت دیگر متنازع موضوعات پر بھی گفتگو کی۔ شادیوں سے متعلق سوال پر مفتی عبدالقوی نے پہلے کہا کہ انہوں نے صرف ایک شادی کی ہے جس سے ان کی اولاد ہوئی اور اب نانا اور دادا بھی بن چکے ہیں، ابھی یہاں کچھ دن پہلے ایک نواسے اور نواسی کی شادی کر کے آیا ہوں انشاءاللہ اگلے سال انکے ہاں بھی بچہ ہوگا اور میں پھر پرنانا بن جاؤں گا۔

جب اینکر نے ایک بار پھر سوال کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ تین سے چار درجن نکاح کرچکے ہیں، ان کی عمر 69 برس کے قریب ہے لیکن پھر بھی کئی خواتین ان پر قربان ہیں، وہ ہر خاتون کو اپنی اصل عمر بتاتے ہیں تاہم خواتین ان پر قربان ہیں، عرب دنیا میں ایسے علما بھی موجود ہیں جو ان سے بھی زیادہ نکاح کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

اینکر نے مفتی عبدالقوی کی ایک وائرل ویڈیو کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ان کے ہاتھ میں کیا شراب تھی؟ جس پر مفتی عبدالقوی نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ حلف اٹھا کر کہہ سکتے ہیں وہ اس وقت چائے پی رہے تھے، ویسے شراب اور الکوحل الگ الگ ہیں، شراب حرام ہے لیکن الکوحل اس وقت تک حرام نہیں جب تک خمارِ عقل کا ذریعہ نہ بنیں۔