وزیراعظم شہبازشریف کا افضل حسین تارڑ کی وفات پر صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار

افضل تارڑ کی وفات پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے، افضل تارڑ نہایت زیرک سیاستدان، ہمیشہ دانائی کا مشورہ دینے والے وفادار بھائی تھے، شہباز شریف

اتوار 28 اپریل 2024 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی کے سینئر راہنما اور سابق ایم این اے افضل حسین تارڑ کی وفات پر صاحبزادی سائرہ افضل تارڑ اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ افضل تارڑ کی وفات پارٹی کا بہت بڑا نقصان ہے، افضل تارڑ نہایت زیرک سیاستدان، ہمیشہ دانائی کا مشورہ دینے والے وفادار بھائی تھے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ افضل تارڑ نہایت کھرے اور مخلوق خدا کی خدمت کرنے والے شخص تھے۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ بیٹی سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اہل خانہ سے اپنے عزیز دوست کی وفات پر رنج وغم اور افسوس کرتا ہوں۔وزیراعظم شہبازشریف نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا ء کی ۔