Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کا مری میں ٹی بی سینی ٹوریم کا دورہ،ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی پیڈ اور ایئرسٹرپ بنانے کی ہدایت

اتوار 28 اپریل 2024 16:20

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں گورنمنٹ ٹی بی سینی ٹوریم کا دورہ کیا، انہوں نے ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کی منتقلی کے لیے ہیلی پیڈ اور ایئرسٹرپ بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے مدر اینڈ چائلڈ بلاک فوری طور پر فنکشنل کرنے ہدایت کی جبکہ ڈاکٹرز، اسٹاف کی تعیناتی، ان کی رہائش کے لیے فوری اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا۔مریم نواز نے ہسپتال میں جنرل وارڈز قائم کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا کہ کینسر کے علاج کے لیے اونکالوجی یونٹ بھی بنے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات