لاہور پولیس کے شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کی نماز جنازہ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کر دی گئی
سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل ،آئی جی عثمان انور، سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ ،سینئر پولیس افسران کی شرکت سب انسپکٹر محمد ارشد کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی
اتوار 28 اپریل 2024 17:05
(جاری ہے)
اس موقع پر سب انسپکٹر محمد ارشد کی روح کے ایصال ِ ثواب کیلئے دعا کی گئی، پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ نے شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کی عظیم قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہید سب انسپکٹر محمد ارشدکا تعلق مصری شاہ سے تھا،شہید کے پسماندگان میں اہلیہ اورتین بیٹے شامل ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ اور دیگر سینئر پولیس افسران نے شہید سب انسپکٹر محمد ارشدکے اہل ِخانہ سے تعزیت کی اور شہید کی فرض شناسی کو سراہا۔کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ شہید کی لازوال قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ پولیس کی شان ہیں۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ شہید سب انسپکٹر محمد ارشدکا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہدائے پولیس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی جرات اور بہادری کی داستانیں پوری فورس کیلئے مشعل ِ راہ ہیں۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شہید کے اہل ِ خانہ کی فلاح و بہبودمحکمہ پولیس کی اہم ذمہ داری ہے، شہید سب انسپکٹر محمد ارشد کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا خاص خیال رکھا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: سمندری طوفان ریمل سے 32 لاکھ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ
-
پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز انٹیلی جنس کراچی نے مشترکہ طور پر سمندر میں 675 کلوگرام آئس قبضے میں لے لی
-
بہاولپور میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
ان کی اپنی بیویاں نہیں مانتیں کہ یہ جیتے ہوئے ہیں
-
سڈز 4 کانفرنس: مستقبل کے لائحہ عمل پر غوروخوص شروع
-
آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکج کیلئے کئی ظالمانہ شرائط سامنے لے آیا ہے
-
گنڈا پور کا وفاقی حکومت سے معاملات طے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ مذاکرات ہور ہے ہیں
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا وزیرآباد میں طالبہ سے اجتماعی زیادتی کا نوٹس، رپورٹ طلب
-
ڈالر پھر سے روپیہ کی کمر توڑنے کیلئے تیار؟
-
جنرل باجوہ کی اتنی تعریف شاید میراثی بھی نہ کرسکیں، اس کا کوئی نظریہ یا اصول نہیں
-
شہداء کے اہل خانہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے‘وزیرداخلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.