گرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) مسیحی تہوار کے موقع پرگرجا گھروں کی سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کیے گئے۔اس سلسلہ میں سرگودھا پولیس کے ایک سو سے زائد مسلح پولیس افسران و ملازمان نے ڈیوٹی سرانجام دی،ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈکے جوان بھی چرچز کے اردگرد گشت کرتے رہے۔ اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

(جاری ہے)

پروگرام میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرکا بھی استعمال یقینی بنایا گیا۔چرچز میں عورتوں کی شرکت کے حوالے سے لیڈیز پولیس کی ڈیو ٹی بھی لگائی گئی تھی۔ چرچز پر پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیاتھا۔ تمام سیکورٹی انتظامات کی نگرانی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جاتی رہی تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے۔