ایلون مسک چین پہنچ گئے ، وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات

اتوار 28 اپریل 2024 17:10

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا اور امریکی خلائی کمپنی سپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک چین پہنچ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کیانگ نے اتوار کو بیجنگ میں ایلون مسک سے ملاقات کی۔ ایلون مسک نے چائنا کونسل برائے فروغ بین الاقوامی تجارت کی دعوت پر چین کا سفر کیا۔ مسک کا تازہ ترین دورہ 2024 کے بیجنگ آٹو شو سے بھی مطابقت رکھتا ہے، جو جمعرات کو شروع ہوا اور ہفتہ تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :