فیصل آباد، ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ظ فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے ایل پی جی گیس ریفلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا گیا ہے اس ضمن میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری اور گزشتہ روزمزید3دکانیں سیل،ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج، دودکانوں سے سامان ضبط اور9 دکانداروں کے خلاف چالان مرتب کرکے سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرادیئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے احکامات پرسول ڈیفنس آفیسر رانا محمد عباس کی زیر نگرانی ٹیموں نے ملت چوک،مدن پورہ،ڈی ٹائپ،مکوآنہ،جڑانوالہ،ستیانہ روڈ، پینسرہ،تحصیل سمندری ودیگر علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران ایکشن لیا۔