ں*ایم پی اے ژوب ایجوکیشن کی ترقی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں حافظ عثمان اختر

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) دہا ئیوں پر محیط تشنہ لب مسائل ایمرجنسی بنیادوں پر حل ھونگے چیرمین جی ٹی اے ژوب جی ٹی اے ڑوب سب آفس میں اساتذہ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیرمین گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن حافظ عثمان اختر نے کہا کہ حاجی فضل قادر مندوخیل کو حقیقت میں ڑوب کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اس کا اندازہ اس سے ھوتا ہے کہ موصوف نے آتے ہی شہر میں چار نئے سکول بنانے کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع کیا ہے اس ضمن میں نئے سکولوں کیلئے جگہ فراہم کرنے کی کمیٹی تشکیل دی جوکہ دہائیوں پر محیط تشنہ لب مسائل میں سر فہرست ہے اس کے ساتھ مختلف سکولوں کی اپگریڈیشن اور سکولوں سے ملحقہ اراضی سکول میں شامل کرنے کی جانب سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں دوسری جانب اسی بنیاد پرایس این ای بنا کر نئے پوسٹ کریٹ ھونگے جس سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ھونگے ایم پی صاحب کی مذکورہ اقدامات سے شہر میں سرکاری سکولوں کے اضافے اور آپ گریڈیشن سے تعلیمی سفر کا انقلابی آغاز ہوگا جس سے کافی حد تک پسماندگی کا خاتمہ ممکن ہے اور غریب شہریوں کو اپنے بچے سرکاری سکولوں میں داخل کرانے کی راہ ھموار ھوگی جی ٹی اے ڑوب کے تمام اساتذہ کرام ایم پی اے ڑوب کی تعلیم دوست پالیسیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور تعلیمی ترقی میں ایم پی اے کے شانہ بشانہ کھڑی رہیگی

متعلقہ عنوان :