oشہنشاہ اور ملکہ، جون میں برطانیہ کا دورہ کریں گے، جاپان

اتوار 28 اپریل 2024 18:25

_ ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو اور ملکہ ماساکو جون کے اخر میں ریاستی مہمان کے طور پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ جاپان کے شہنشاہ ناروہیتو اور ملکہ ماساکو برطانوی بادشاہ چارلس نے انہیں باضابطہ طور پر مدعو کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاہی جوڑے کا وہاں تقریبا ایک ہفتہ قیام متوقع ہے۔شہنشاہ اور ملکہ ممکنہ طور پر لندن میں ایک استقبالیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ان کے سابقہ تعلیمی ادارے آکسفورڈ یونیورسٹی کے دورے کے انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔2019 میں شہنشاہ کے تخت نشین ہونے کے بعد سے برطانیہ کا یہ دورہ، شاہی جوڑے کا تیسرا بیرون ملک دورہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :