پشاور،ریلوے پولیس کے 2 اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں ادا کر دی گئی

اتوار 28 اپریل 2024 19:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) مقامی شاپنگ مال میں فائرنگ واقعہ میں شہید ہونے والے ریلوے پولیس کے دو اہلکاروں وقاص خان سکنہ ھری پور اور عمرخان سکنہ لکی مروت کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر فیاض خان شیر پاؤ ، ڈی پی او ظہور بابر آفریدی، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے مقصود خان، ایس پی ریلوے مھرکوثر عباس، ڈی ایس پی ریلوے انعام خان سمیت ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران و جوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قبل ازیں مردان پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔ ضلعی و پولیس حکام نے شہدا کے تابوتوں پر پھول چڑھائے اور ان کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ بعدازاں شہدا کے جسد ہائے خاکی اپنے آبائی علاقوں کو روانہ کر دی گئیں۔