ننگرپارکر میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

اتوار 28 اپریل 2024 20:50

تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اپریل2024ء) تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں کیراڑو میں شوہر بھانو بھیل نے اپنی 23 سالہ بیوی آنبو بھیل کو کلہاڑی مار کر قتل کر دیا، شوہر نے گاؤں سے دور کھیتی میں اپنی بیوی کو قتل کیا، اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر لاش کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے، شوہر فرار ہوگیا ہے، پولیس نے شوہر کو گرفتار کرنے کے لیے تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :